شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
ریسکیو کے مطابق مریدکے میں قلعہ مسیتاں ہدو میں قصاب اور بٹ گروپ میں فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جبکہ چار اسپتال میں دم توڑ گئے، ایک زخمی رمضان تحصیل اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ڈی پی او مبشر میکن کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں قصاب گروپ کا سربراہ ریاست، اس کا بیٹا رؤف اور ساتھی معراج دین شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والے عامر اور وقار کا تعلق قصاب گروپ کے حامی قریشی گروپ سے ہے۔