• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیخلاف آواز بلند کرنے والوں کے ساتھ ہیں،خورشید شاہ

سکھر (صباح نیوز) قائد حزب اختلاف ومرکزی رہنما پی پی پی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف آواز بلند کرنے والوں کے ساتھ ہیں،جمہوریت پسند قوتیں ملک میں مارشل لا کی راہ ہر گز ہموار نہ ہونے دیں گی، کرپشن نے ملک کودیوالیہ کردیا ہے،بد عنوانی کی روک تھام کے لئے قائم ادارے بلا تفریق احتساب کے عمل کو فروغ دے کر بدعنوانی سے پاک پاکستان کی تعمیر کریں، فرا نزک آڈٹ کے بغیر کوئی تحقیقاتی کمیشن قابل قبول نہیں ، جمہوری معاشرے کی بقا، فروغ اور تسلسل میں کچی آبادیوں اور گوٹھوں کا کردار اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےنے کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی قیادت میںملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر (کاگف ) کے چیئرمین نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایات پر کاگف کی تجاویزکو عملی جامع پہناتے ہوئے سندھ میں کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو 23مارچ1985ء کے بجائے 30جون 1997ء تک مالکانہ حقوق دینے کے کٹ آف ڈیٹ قانون کے نفاذ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی جانب سے کچی آبادیوں کے ووٹوں کو غیر قانونی قرار دینے پر دکھ اور شکوے کا اظہار کیا ، جس پرقائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اعلیٰ قیادت اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کریں گے اور کچی آبایوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوںکے دکھ و غصے کا ازالہ کریں گے ( کاگف ) کے چیئرمین نے سید خورشید شاہ کے یقین دلانے کے بعد صوبائی وزیر بلدیات کے خلاف احتجاجی تحریک کاپروگرام موخر کردیا اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان سے پیسہ لوٹ کر باہر جانے والوں کا احتساب ہونا چا ہیئے۔ وہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ وہ جمہور یت کی بقاء چاہتے ہیں اور پارلیمانی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ آئیں بائیں شائیں کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کی کی بقاء اور موجودہ بحران کے حل کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کے رہنمائوں کو اعتماد میںلے جو وقت کا اہم تقاضہ ہے۔
تازہ ترین