• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان اور قبضہ مافیا کا گٹھ جوڑ چل رہا تھا، فواد چوہدری


 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور قبضہ مافیا کا گٹھ جوڑ چل رہا تھا، یہ عوام کا پیسہ دیں یا جیل کاٹیں۔

اسلام آباد میں فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر کے علاوہ خواجہ آصف، نیر بخاری، غلام دستگیر، جاوید لطیف، چوہدری تنویر سے سرکاری زمینوں پر قبضے چھڑوا لیے ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ  ان تمام افراد  کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تازہ ترین