پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد عمران خان اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان ٹرانسپیرنسی کی رپورٹیں لہرا کر حکومتوں کو گھر جانے کا کہا کرتے تھے۔
شازیہ مری نے کہا کہ 2018 تک عمران خان ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل رپورٹ پر واویلا کرتے نہیں تھکتے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج کی رپورٹ پر عمران خان اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔