• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کا مقدمہ درج

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ 

والد نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی دو ماہ قبل اقبال ٹاؤن میں کام کی غرض سے آئی تھی، مکان مالک نے دو ماہ میری بیٹی سے رابطہ نہیں ہونے دیا۔

اس کا کہنا تھا کہ اقبال ٹاؤن پہنچے تو میری بیٹی قالین پر بے ہوش پڑی تھی، بیٹی کو شیخوپورہ لے کر پہنچے تو وہ دم توڑ چکی تھی۔

ادھر پولیس کا کہنا تھا کہ مصباح کے چہرے، پاؤں اور بازو پر تشدد کے نشانات تھے۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔

تازہ ترین