• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے حملہ کیا تو تل ابیب اور حیفا تباہ کردینگے، ایران کا جوابی وار

تہران (جنگ نیوز )ایران کی پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے اسرائیل کی دھمکی کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تواس کے شہروں تل ابیب اور حیفا کو تباہ کردیا جائے گا۔ایرانی کمانڈر نے یہ دھمکی اسرائیلی فوج کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ’’اگر اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف کوئی معمولی سی غلطی بھی کی تو ہم ان تمام میزائل اڈوں کو نشانہ بنائیں گے جنھیں ایران پرحملوں کیلئے استعمال کیا جائے گا اور حیفا اور تل ابیب کو بہت مختصر وقت میں ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ ’’اسرائیل کو ایران کی فوجی صلاحیتوں کا اادراک نہیں ہے۔

تازہ ترین