پشاور(ارشد عزیز ملک ) پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور اور نوشہرہ کےدرمیان نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔نئے میگا پشاور شہر کا نام گندھار اسٹی رکھنے کی تجویز ہے ۔نئے شہر میں مختلف سائز کے تقریبا 82 ہزار پلاٹ عوام کے لئے دستیاب ہوں گے۔منصوبہ بندی اور تفصیلی ڈیزائن کا کام جاری ہے جبکہ ترقیاتی کام 31 مئی 2021 سے شروع ہوگا۔پی ڈی اےکا بورڈ نئے شہر کےابتدائی ڈیزائن کی منظوری رواں ماہ دے گا۔