پشاور (جنگ نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو منانے کیلئے ہم نے آج تک ایک قدم نہیں اٹھایا، نہ منانا چاہتےہیں نہ منائیں گے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے اکوڑاخٹک میں جے یوآئی (س) کے سربراہ مولاناحامدالحق سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جھوٹےپراپیگنڈ ے کے ساتھ پی ڈی ایم خود کو بچانے نکلی ہے۔پرویز خٹک اور وفاقی وزیرعلی محمد خان نے بی آر ٹی دفتر کا دورہ بھی کیا اور بس میں سفر بھی کیا۔پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نیب میں بی آر ٹی کے خلاف کوئی کیس نہیں، سب جھوٹ بول رہےہیں۔