• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شیخ کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت پر پاکستان جائزہ لے، وائٹ ہاؤس

پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین ساکی نے ڈینیئل پرل کیس کے ملزم احمد عمرشیخ کی رہائی کے حکم پر حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔

جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکا ڈینیئل پرل کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانےکی ماضی کی پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شیخ کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت اور دیگر قانونی آپشنز پر پاکستان تیزی سے جائزہ لے۔

پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا کہ ڈینیئل پرل کےاہل خانہ کو انصاف دلانےکیلئے امریکا پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا دہشتگردوں کو بہیمانہ جرائم کیلئےجوابدہ بنانےکیلئے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز احمد عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ بری ہونے والے دیگر ملزمان میں فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔

تازہ ترین