• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل پرل کیس، عمر شیخ کی رہائی کےحکم پر امریکی وزیر خارجہ کی تشویش

امریکی وزیرخارجہ  نے ڈینیئل پرل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کےحکم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ڈینیئل پرل کیس کے ملزمان کی رہائی کےحکم پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈینیئل پرل کےاہل خانہ کو انصاف دلانے، دہشتگردوں کےاحتساب کیلئے پرعزم ہیں۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز احمد عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ بری ہونے والے دیگر ملزمان میں فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔

تازہ ترین