• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو زرداری کے نکاح کی تقریب، مہمانوں کی آمد


سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے نکاح کی تقریب کراچی میں شروع ہوگئی۔

 دُلہا محمود چودھری اور بختاور بھٹو کے سسرالی بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔

بلاول ہاؤس میں خوشیوں کے شادیانے بج رہے ہیں، 24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ اور پُروقار تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوئی جہاں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی خوبصورت مہندی اپنے ہاتھوں پر لگوائی۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی دو ماہ قبل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین