مردان ( نامہ نگار ) سلیم خان گاوں کے قریب بارات میں شامل موٹر کار نہر میں گر جانے سے دو کمسن بہن بھائی سمیت تین افراد جاں بحق اور نو افراد زخمی ہو گئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں پولیس رپورٹ کے مطابق ساڑو شاہ کے علاقہ عابد خان کلی کے رہائشی ایک رشتہ دار کی شادی کے موقع پر بارات کے ساتھ جا رہے تھے کہ سلیم خان گاوں کے قریب ان کی موٹر کار بے قابو ہو کر نہر میں گرگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شیر علی ولد رحیم خان اور محمد شاہ کے دو بچے سات سالہ سید محمد اور اس کی دو سالہ بہن رخسار جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے جن میں جاں بحق بچوں کی ماں اور بھائی نور محمد اور حمزہ، ابراہیم ،حسن، مطیع اللہ ،زوجہ بونیر گل، زوجہ گل زمین اور عثمان شامل ہیں۔