• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور طالبان کے مابین دوحہ امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا

کابل (جنگ نیوز )افغان طالبان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی فورسز دوحہ امن ڈیل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں پر بمباری کر رہی ہیں۔ 

اس سے قبل پنٹاگون نے طالبان پر الزام عائد کیا تھا کہ اس امن ڈیل کے تحت طالبان کے تشدد میں کمی لانے میں ناکام رہے ہیں۔

دونوں جانب سے ایسے الزامات کے بعد امریکا اور طالبان کے مابین دوحہ امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ۔ 

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے تشدد میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے اس وسطی ایشائی ملک سے امریکی افواج کے انخلا پر سوالیہ نشانات ابھر رہے ہیں۔

 امریکا اور طالبان کے مابین گزشتہ برس دوحہ میں ہوئی امن ڈیل کے تحت امریکا نے مئی تک افغانستان سے اپنے فوجی واپس بلوانے ہیں۔ تاہم اس کیلئے طالبان کی طرف سے تشدد میں کمی ایک لازمی شرط ہے۔

 امریکا نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ دوحہ امن ڈیل پر نظر ثانی کی جائے گی۔

تازہ ترین