• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی گھر ضبطی کیخلاف درخواست کی سماعت 23 فروری تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری کے گھر ضبطی کیخلاف درخواست پر وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ جمعہ کو کلفٹن کراچی کا گھر منجمند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے گھر ضبط کئے جانے پر سابق صدر نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں نیب کا کہنا ہے کہ گھر منی لانڈرنگ اور کرپشن سے خریدا گیا۔

تازہ ترین