• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: کورونا وائرس ویکسین لگوانے کے لیے آن لائن سسٹم تیار

جاپان میں کورونا وائرس ویکسین لگوانے کے لیے ایک زبردست آن لائن سسٹم تیار کیا گیا ہے۔

پیغام رسانی کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ ’لائن‘ نے جاپان میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی بکنگ کے لیے آن لائن نظام تیار کر لیا۔

فری ایپ کا استعمال کرنے والے افراد اب اس نظام کے تحت کوروناوائرس ویکسین لگوانے کے لیے بہ آسانی وقت لے سکیں گے۔

سب سے پہلے صارفین بلدیہ کے اس سرکاری لائن اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کریں گے، پھر پروگرام میں اپنی صنف، عمر کے گروپ اور ویکسی نیشن کی ترجیحی تاریخ جیسی معلومات کا اندراج کریں گے۔

معلومات کا اندراج کرنے والے شہریوں کو ڈاک کے ذریعے ایک ٹکٹ نمبر موصول ہوگا، جس کو وہ بکنگ مکمل کرنے کے لیے ایپ پر استعمال کریں گے۔

اس آن لائن سسٹم کے استعمال پر جاپان کی 2 مقامی حکومتیں متفق ہو چکی ہیں اور لگ بھگ مزید 100 اس پر غور کر رہی ہیں۔

تازہ ترین