• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال میں لڑکی کو مردہ چھوڑ کر بھاگنے والے ملزمان کا راہداری ریمانڈ


لاہور کے ایک نجی اسپتال میں مردہ حالت میں پھینکی جانے والی طالبہ کے کیس میں لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے گرفتار تینوں ملزمان کا شورکوٹ کی عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔

تفتیشی ٹیم نے نجی اسپتال کا سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق شور کوٹ سے ہے اس لئے تھانہ نواب ٹاؤن لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے تینوں ملزمان کو شورکوٹ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی ٹیم نے نجی اسپتال کا سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گرفتار ملزمان پر طالبہ کا اسقاط حمل کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین