آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پھلپوٹہ برادری کا دولہا ایاز علی ہلاک ایس پی آفس کے سامنے لواحقین کا دھرنا

خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور کی پھلپوٹہ برادری کا 14 سالہ دولہا ایاز علی پھلپوٹو کی لاش ایس پی آفس کے سامنے رکھ کر دھرنا پھلپوٹہ برادری کی خواتین بھی دھرنے میں شریک پیر جو گوٹھ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کی پھلپوٹہ برادری نے 14سالہ دولہے ایازعلی پھلپوٹو کی لاش ایس پی آفس کے سامنے رکھ کر دھرنا دیا۔ دھرنے میں شریک سیکڑو ں افراد نے دھرنے کے دوران پیر جو گوٹھ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ دھرنے کے دوران پنجاب اور کراچی جانے والا ٹریفک بند ہو گیا اور میلوں تک روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں وڈیرا شیر دل زاہدپھلپوٹو امجد مہیسر اور شہید دولہے ایاز علی کے والدین نے دھرنے کےدوران میڈیا کو بتایا کہ دو روز قبل پیر جو گوٹھ کے قریب گوٹھ باگو پھلپوٹو میں ایاز علی پھلپوٹو کی شادی ہو رہی تھی کہ پیر جو گوٹھ پولیس نے شادی تقریب پر دھاوا بول دیا اور پولیس دولہے اور اس کے والد وزیر علی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرکے پیر جوگوٹھ تھانے لے گئی۔

سندھ بھر سے سے مزید