• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں پیسے لگنا شروع ہوگئے، انتخابات کے بعد ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی، اعجاز شاہ

ننکانہ صاحب (ایجنسیاں ) انسداد منشیات کے وفاقی وزیر اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں پیسے لگنے شروع ہوگئے،انتخابات کے بعد ہر چیز ٹھیک ہو جائیگی، پی ٹی آئی چاہتی ہے ایوان بالا کے الیکشن میں اوپن بیلٹ ہو، تاریخ گواہ رہے گی سینیٹ الیکشن میں کون دھاندلی چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن کے بعد ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی، پی ٹی آئی تو چاہتی ہے سینٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ لاہور ننکانہ ٹریک پر بھی ٹرینوں کی بحالی کروائی جائے، ننکانہ صاحب ریلوے کی زمینوں کی حفاظت کی جائے۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب ریلوے کی زمینوں پر جو ناجائز قبضے ہو رہے ہیں ان کے خلاف پالیسی بنانے کیلئے آئے ہیں، ننکانہ صاحب ریلوے کی بنجر اور ویران زمینوں کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ یا میونسپل کمیٹی کو دی جائیں.

ان زمینوں پر کھیلنے کیلئے گروانڈ اور بیٹھنے کیلئے پارکس بنائے جائیں، اس طرح ان زمینوں پر قبضے بھی نہیں ہوں گے، ترقیاتی کام اسی سپیڈ سے چلیں گے۔

تازہ ترین