کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا اوپن بیلٹ واقعی سینیٹ کے لیے نقصان دہ عمل ہوگااس کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے تحت سینیٹ الیکشن فائدہ مند ہوگا۔
الیکشن کی شفافیت پر دو رائے نہیں ہوسکتیں، ترمیم آنی چاہئے،ووٹ مقدس چیز ہوتی ہے۔
سنیئر تجزیہ کار رسول بخش نے کہا کہ نہ ہمارے آئین میں ہے نہ قانون موجود ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کو قائم رکھنا ہے اگر ایسی کوئی ترمیم ہوتی تو تب بھی مسئلہ حل ہوسکتا تھا۔
میرا خیال ہے ترمیم آنی چاہیے اس میں جلدی یا تاخیر کی بات نہیں ہے۔
تحریک انصاف بعد میں یہی کہی گی کہ ہم نے کوشش کی ترمیم لانے کی لیکن حزب اختلاف نہیں مانیں۔
ہر کوئی اپنا سیاسی مفاد دیکھ رہا ہے لیکن اصولی طو رپر عمران خان کا موقف درست ہے۔
سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ یہ سارے معاملات ایک جگہ ترمیم آئے یا نہ آئے میں اوپن بیلٹ کے حق میں ہوں یہ سب چھوڑیں پی ٹی آئی کیا کرتی ہے یا اُس کی نیت کیا ہے ۔