ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ یہ حکومت بھی دھاندلی زدہ ہے۔ یہ مینڈیٹ بھی چوری شدہ ہے۔ اب ان چوروں کی پکڑ کا وقت آ گیا ہے۔سعد خورشید خان کانجو نے کہا حمزہ شہباز شریف بہت جلد آپ عوام کے درمیان ہونگے جیل اور مشکلات انشاء اللہ ختم ہونے والی ہیں ظلم کی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی۔