(ن) لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت ڈبلیو ایچ او سے خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی۔
انہوں نے کہا کہ اپنےایم این ایز کو رشوت دینے کے لئے 50 کروڑ روپے تھے لیکن عوام کو تحفظ دینے کے لئے چین سے ویکسین نہیں خریدی جو رعایتی نرخوں پر مل سکتی تھی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جن ملکوں کو عوام کا خیال تھا انہوں نے بروقت آرڈر کیا۔