میڈرڈ (اے ایف پی )اسپین کی پولیس نے انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں ایرانی سفارت کار اور وینزیلا میں تہران کے سابق سفیر کے بیٹے ساشا سبحانی کو گرفتار کرلیا۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈرڈ پولیس نے ساشا سبحانی کو گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ساشا سبحانی مختلف تنازعات کا شکار رہے تھے اور انہیں ایران کا انسٹاگرام اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔مزید کہاگیا کہ گرفتار ایران کے شہری اپنے ساتھیوں کی طرح مہنگی کاروں اور مختلف ممالک کے مہنگے مقامات میں پارٹیوں کے دوران تصاویر شیئر کرتے ہیں۔