• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اختر کی درخواست پر عدالت نے کنگنا رناوت کو طلب کرلیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی درخواست پر عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کو طلب کرلیا ہے۔بولی وڈ کوئین کنگنا رناوت اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں،انہوں نے چند روز قبل ایک ٹی وی شو کے دوران جاوید اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر جاوید اختر نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں ایک درخواست جمع کروائی تھی،جس میں موقوف اختیار کیا گیا تھا کہ کنگنکا رناوت نے نیشنل ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر ان کے موکل کی تضحیک کی ہے۔ عدالت نے درخواست پر پولیس کو معاملے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی،گزشتہ روز پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروادی جس کے بعد عدالت کنگنا رناوت کو یکم مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین