کراچی (جنگ نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی حکومت نے ملک بھر مزید 30احتساب عدالتیں بنا دیں۔ نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی میں مزید 6 عدالتیں بنائی جائیں گی،اس وقت کراچی میں 4 احتساب عدالتیں پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔ رواں برس 40 کروڑ کابجٹ بھی نئی احتساب عدالتوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دیا ہے تاہم مالی مشکلات کے باعث نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام کیاجا رہا ہے۔