• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کو یوٹیوب کی جانب سے ’ڈائمنڈ ایوارڈ‘ مل گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز رکھنے والی پہلی بھارتی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کے ہاتھ وہ ’ڈائمنڈ ایوارڈ‘ موجود ہے جو یوٹیوب کی جانب سے گلوکارہ کو بطورِ اعزاز بھیجا گیا ہے۔


اس موقع پر نیہا ککڑ نے کہا کہ ’بھارت میوزک انڈسٹری کی وہ واحد گلوکارہ بن گئی ہوں جس کے بعد یوٹیوب کا ڈائمنڈ ایوارڈ ہے۔‘

نیہا ککڑ نے اس کامیابی پر اپنے اہلخانہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ سنگِ میل اپنے والدین، بھائی، بہن اور مداحوں کے سپورٹ کے بغیر عبور نہیں کرسکتی تھی۔‘

گلوکارہ نے کامیابی کے اس موقع پر اپنے شوہر روہن پریٹ سنگھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نیہا ککڑ کے مقبول ترین گانے ’ملے ہو تُم ہم کو ‘ پر ایک اعشاریہ 2 بلین یعنی ایک ارب سے زائد ویوز آگئے تھے جس کے بعد گلوکارہ کا یہ گانا پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا تھا جس پر ایک بلین ویوز آئے۔

نیہا ککڑ کا گانا ’ملے ہو تُم ہم کو‘ سال 2016 میں ریلیز ہوا تھا، اس گانے کی گلوکارہ نیہا ککڑ ہیں جبکہ گانے کو کمپوز اور تحریر اُن کے بھائی ٹونی ککڑ نے کیا تھا۔

بھارتی گلوکارہ کے مشہور گانوں میں ’یاد پیا کی آنے لگی‘، ’او ساقی ساقی‘، ’تُو ہی یار میرا‘، ’کلّا سوہنا‘ اور دیگر گانے شامل ہیں جبکہ نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اور بہن سونُو ککڑ کا شمار بھی بالی ووڈ کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین