سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے۔
سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام رسانی جعلی اور غلط تصور کی جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج ہیک شدہ موبائل فون نمبر سے بھیجا گیا پیغام جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے منسوب نہ کیا جائے۔
سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہیکرز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل نمبر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔