• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں متعدد دھماکے، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

افغانستان کے مختلف حصوں میں متعدد دھماکوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کابل، پروان اور جلال آباد میں ہونے والے ان دھماکوں میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ 

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ کابل میں 3 دھماکے میگنیٹک ڈیوائس کے ذریعے کئے گئے۔ ان دھماکوں میں انسداد منشیات فورس کی گاڑی سمیت 3 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔


ادھر افغان حکام کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں دھماکے میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثنا کابل سے خبرایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے ان دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

تازہ ترین