• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کی شہباز شریف سے ملاقات، سینٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجا ظفر الحق نے گزشتہ روز مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد جیل روانگی سے قبل دونوں ( ن ) لیگی رہنمائوں میں ہونے والی ملاقات میں مارچ 2021 ء میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راجہ ظفر الحق نے شہباز شریف کو پارٹی کے دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور سینٹ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹوں کے اجراء کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔

تازہ ترین