• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان احتجاج کی حمایت کرنے پر کنگنا رناوت نے ریحانہ کو پاگل کہہ دیا

بھارتی کسانوں پر ہونے والے مظالم پر ٹوئٹ کرنے والی امریکی گلوکارہ ریحانہ کو بھارتی اداکارہ کنگنا نے پاگل کہہ دیا۔

 ریحانہ اپنے ٹوئٹ میں مودی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے لائیں جس سے بھارتی سیخ پا ہوگئے اور بھارت کے مسائل سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ ہفتے یوم جمہوریہ کے موقعے پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں بدل گئی جس کے بعد کسانوں کو دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے انٹرنیٹ کی بندش، خندقیں کھودنے اور سڑکوں پر کیلیں اور خار دار تاریں بچھانے جیسے اقدمات کیے۔

ان واقعات کے بعد امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے لیے آواز بلند کی اور ایک ٹوئٹ میں اپنے 10 کروڑ سے زیادہ فالوورز کیلئے ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں؟‘


امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ٹوئٹ کرنے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ہمیشہ کی طرح مودی سرکار کو خوش کرنے کے چکر میں بیچ میں کود پڑیں اور پرامن کسانوں کو دہشت گرد جبکہ گلوکارہ کو پاگل قرار دے دیا۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو جواب میں لکھا کہ ‘کوئی اس لیے اس بارے میں بات نہیں کر رہا کیونکہ یہ کسان نہیں دہشتگرد ہیں جو بھارت کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ چین ہمارے کمزور ملک پر قبضہ کر لے اور اسے امریکہ کی طرح ایک چینی نوآبادیاتی علاقہ بنا دے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ پاگل نہ بنیں کیونکہ ہم آپ کی طرح اپنے ملک کو بیچ نہیں رہے۔‘

واضح رہے کہ دو ماہ سے اپنے حقوق کے لیے بیٹھے پُرامن کسانوں کی آواز دبانے کے لیے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر والا حربہ اپناتے ہوئے دہلی میں انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔

تازہ ترین