• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے لوگوں کی کالز لیکر میڈیا کا وقت ضائع کیا، احسن اقبال


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے لوگوں کی کالز لے کر میڈیا کا وقت ضائع کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا اوپن ٹرائل کی حمایت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی وکیل کہتے ہیں سب خفیہ رکھا جائے، یہ صرف ٹی وی پر کردار کشی ہی کر سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے وہی باتیں کیں جو تین سال پہلے کنٹینر پر کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے اور ناٹک نہیں چلیں گے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پر جواب دینا پڑے گا۔

تازہ ترین