مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے حکومت پر اپوزیشن کی سراغ رسانی اور جھوٹ مقدمات قائم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی شکایت 2018ء کے انتخابات سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں انجینئرنگ کی گئی جو حقیقت ہے، اس دوران ہمارے جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی ڈرایا اور دھمکایا بھی گیا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن کی سراغ رسانی کررہی ہے اور ان کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ملک کو مضبوط کرنے کے لیے پہلے فالٹ لائنز کو دور کرنا ہے۔