• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازالدین صدیقی 2021میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

ہر سال کی طرح اس سال بھی بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی متعدد پروجیکٹس میں نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال لمبے بریک کے بعد اب 2021 کچھ زیادہ ہی مصروف رہنے والا ہے۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ مختلف قسم کے پروجیکٹس کر رہے ہیں تاہم 2022 میں انہوں نے تھوڑا کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے کہا کہ 2020 بہت کچھ سِکھا کہ گیا ہے یہ پوری دنیا کے لیے بہت مشکل سال تھا لیکن وہ خوش ہیں کہ اس نے ان کی آنکھیں کھول دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مختلف قسم کے کردار کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ ان سے جینے کا ایک ہنر سیکھتے ہیں۔

تازہ ترین