• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو جواب دیتے ہیں تو بھاگ جاتے ہیں، مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کو جواب دیتے ہیں تو بھاگ جاتے ہیں، براڈ شیٹ میں بھی مزید ان کے کیسز سامنے آئے ہیں، انہوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے لیے پارٹی اکاؤنٹس استعمال کیے۔

 مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران کہا کہ سارے غلاموں کو اشارہ ہوتا ہے شور مچانا شروع کردیتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو غلامی سے آزادی دلانا چاہتا ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں اوپن بیلٹ ہو اور چھانگا مانگا کی سیاست کو دفن کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی دلیل دیں، اس پر بات کریں، لیکن انہوں نے بات نہیں کرنی۔

 مراد سعید نے کہا کہ  استعفیٰ دینے والے دو افراد آج یہاں بیٹھے ہوتے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کہا تھاکہ 31 جنوری کو حکومت چلی جائے گی، آج ایوان میں بیٹھے ہیں،  کوئی شرم ہوتی ہے ، کوئی حیا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک آدمی دوا لینے گيا تھا، آج تک پاکستان نہيں آیا، اگر اتنی بہادری ہے تو آکر کیسز کا سامنا کرو، باہر بیٹھ کر دشمن کے بیانیے کو فروغ دیا جارہا ہے۔

 مراد سعید نے کہا کہ آپ ایوان کو اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرتے ہو، اسطرح یہ ہاؤس نہیں چلے گا، ان کی مرضی کے مطابق ہاؤس نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی چوری بچانے اور قبضہ مافیا کے تحفظ کے لیے ہاؤس نہیں چل سکتا، ہاؤس قانون سازی کے لیے چلے گا۔

 مراد سعید نے کہا کہ خزانہ خالی ہونے کا جواب دیتے ہیں تو اپوزیشن ارکان بھاگ جاتے ہیں، ن لیگ نے قبضہ مافیا کا ساتھ دیا، چوری کی ہے۔

تازہ ترین