مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے، آج لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔
مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد ن لیگ کے رہنماؤں احسن اقبال اور رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پوری پی ڈی ایم متحد ہے اور تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے، اس حکومت کو رخصت کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ہارس ٹریڈنگ حلال تھی اب حرام ہوگئی۔
ن لیگ کے رہنما رانا ثناء نے کہا کہ آئین میں ترمیم روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی بڑی میٹنگ سے پہلے ن لیگ کی قیادت نے مولانا فضل الرحمٰن کے گھر بیٹھک لگائی، مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ جس میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔