• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کسان ٹریکٹر ریلی کشیدگی پر مودی کا بیان، سپریم کورٹ سے درخواست خارج

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میں ہونے والی کشیدگی کی تفتیش کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے نریندر مودی کے بیان کا حوالہ دیا کہ یوم جمہوریہ پر کشیدگی کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنا لے گا اور کہا کہ عدالت اس موقع پر مداخلت نہیں کرنا چاہتی ہے۔بھارت کے ایک وکیل وشال تیواڑی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس کی سربراہی میں دو ہائی کورٹ کے دو ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو26 جنوری کو نئی دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والی کشیدگی کے ثبوت جمع کرے گا۔

تازہ ترین