اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) سپریم کورٹ میں ٹیکس حکام اور الیکشن کمیشن کو مختلف زرعی آمدن ظاہر کرنے کے کیس میں جہانگیر ترین نے زرعی ٹیکس کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین کو ایف بی آر نے 199 ملین سے زائد جرمانہ عائد کیا تھا، جبکہ ٹیکس ٹریبونل نے ان لینڈ ریونیو کا جرمانے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ٹریبونل کا فیصلہ غیر واضح قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔جہانگیر ترین نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔