• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے سندھ کو کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت نہیں دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے سندھ کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے اجازت نہیں دی۔صو با ئی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاق نے سندھ حکومت کی جانب سے اجازت کے لیے لکھے گئے خط کا مبہم جواب دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے مختلف کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے وفاقی حکومت کی این او سی مانگی تھی جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو ویکسین کی خریداری کے لئے خط لکھا تھا جس کا وفاق کی جانب سے مبہم جواب ملا ہے وفا قی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اسد عمر نے جلسو ں میں کہا کہ انہوں نے تمام صوبوں کو کو رونا ویکسین خریدنے کی اجا زت دے دی ہے جو کہ درست بات نہیں ہے ۔

تازہ ترین