کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں گواہوں کو طلب کرلیا ۔ عدالت نے مفرور 27 سے زائد کاروباری شخصیات کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزموں کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ بدھ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے ۔