اسلام آباد(نمائند جنگ) عدالت عظمیٰ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی سے متعلق گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ کو دو روز تک جیل میں آرام دہ رہائش کی سہولت فراہم کی جائے،دو دن میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر کے احمد عمر شیخ کو سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے،ریسٹ ہائوس میں احمد عمر شیخ کو انٹرنیٹ، موبائل کی سہولت نہ دی جائے،احمد عمر شیخ کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سکیورٹی انتظامات کرنا آسان ہوں۔ حکم نامہ میں عدالت نے لکھا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل نے کہا احمد عمر شیخ رہائی کے بعد فرار ہو سکتا ہے۔