• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل ہیکنگ کی تحقیقات شروع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک ہونے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تحقیقات شروع کردی ہے ، ایف أٓئی اے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ جعفرخان تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں،ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم نے بدھ کو سپریم کورٹ کا دورہ بھی کیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی فون ہیکنگ کی شکایت ایف آئی اے کو درج کرائی، ایف آئی اے کی ٹیم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون کامعائنہ بھی کیا۔

تازہ ترین