• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کورونا ویکسین کی خریداری: سندھ حکومت نے ڈیڑہ ارب مختص کردیے

گزشتہ ہفتے سندھ میں سیاسی سرگرمیوں میں شہید بے نظیر بھٹو اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب حاوی رہی بختاور زرداری، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔نکاح کی تقریب بلاول ہائوس میں ہوئی۔بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی روحانی اور دینی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا۔زرائع کے مطابق نکاح کی تقریب میں آصف علی زرداری ۔بلاول بھٹوزرداری ۔ضم بھٹو۔آصفہ بھٹو ۔چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی شخصیات نے شرکت کی۔شادی کی خوشی میں ہفتہ کی شب بلاول ہاؤس کراچی میں ایک استقبالیہ دیا گیا۔

اس موقع پربلاول ہاوس کے وسیع و وعریض لان میں بینکوئٹ بڑی خوبصورتی سے سجایاگیا تھا جس میں ملک بھر سے محدود تعداد مہمانوں نے جن کا بھٹو اور زرداری خاندان سے دیرینہ تعلق رہا ہے شرکت کی ۔مہمانوں کی تواضع بار بی کیو اور دوسرے روایتی کھانوںسے کی گئی ۔بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی خوشی میں لیاری کے ککری گراؤنڈ میں ایک بڑے عوامی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ورائٹی پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں شہر بھر سے جیالوں نے شرکت کرکے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی خوشی میں لیاری میں جشن کا سماں تھاجیالوں نے لیاری کے تاریخی ککری گراؤنڈ کو سجا یا میوزیکل شو، ڈانڈیاں اور لیوا رقص نے سماں باند ھ دیا گرائونڈ میں محمود چوہدری اور بختاور بھٹو کی تصاویریں بھی لگائی پیپلز پارٹی کے جیالوں کا کہنا ہے 33 سال قبل اسی گراؤنڈ میں بی بی شہید کی شادی ہوئی تھی ادھر پی ڈی ایم کے صوبائی رہنمائوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے پی ڈی ایم میں اختلافات کی باتیں کرکے حکومت مخالف اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ تمام سازشیں ناکام ثابت ہوں گی۔ 

اس موقع پر9 فروری کوحیدرآباد میں پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اورنثار کھوڑو نے پی ڈی ایم کے صوبائی رہنمائوں کو جلسے کے انتظامات و تیاریوں پر بریفنگ دی۔ حیدرآباد جلسے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، مولانافضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کرے گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ڈی ایم ناتجربہ کارر وزیراعظم اور ان وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہرتمام آپشن استعمال کرے گی۔جماعت اسلامی کراچی کے مسائل کے حل پر سنجیدہ نظر آتی ہے جماعت اسلامی کے کارکن کراچی کو درپیش مسائل کے حوالے سے سڑکوں پر رہے جماعت اسلامی کراچی کے تحت ”حقوق کراچی تحریک“کے سلسلے میں کراچی میں درست مردم شماری، کوٹہ سسٹم کے خاتمے،نوجوانوں کو روزگار دینے، با اختیار شہری حکومت، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر قائد کے گمبھیر مسائل کے حل کے لیے اور تین کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے شہر بھر میں 50سے زائد مقامات پر دھرنے دئے جماعت اسلامی نے ترقیاتی کام مکمل نا کئے جانے پر 28 فروری کو قائد آباد سے گورنر ہاوس کی جانب مارچ کا بھی اعلان کیاجماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے دھرنوں سے خطاب میں کہا کہ مسائل کے حل اور حقوق کے لیے ہر حکومتی ادارے اور فورم پر کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑیں گے،عوام کے مسائل کے حل اور تین کروڑ شہریوں کے جائز اور قانونی حقو ق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تین کروڑ عوام کو ان کا جائز اور قانونی حق دینے اور شہر کے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے کراچی میں دو بارہ مردم شماری کرائی جائے، کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے، کراچی کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ان کا حق دیا جائے، ان کو سندھ حکومت اور مقامی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں دی جائیں، کراچی میں با اختیار شہری حکومت کے لیے موجودہ لوکل باڈی ایکٹ ختم کر کے فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے، کے الیکٹرک کا 15سال کا فارنزک آڈٹ کیا جائے اور قومی اداروں اور عوام کے اربوں روپے واپس کروائے جائیں، پاکستان کی معیشت کو چلانے والی صنعتوں،سی این جی اسٹیشنز اور گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،گرین لائین سسٹم کو فی الفور فعال بناتے ہوئے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے کم از کم 1ہزار بسیں فوری طور چلائی جائیں، تعلیم،صحت، پانی، سیوریج، اسپورٹس اور سالڈ ویسٹ کا مربوط اور مؤثر نظام بنایا جائے، گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت کے تین اہم وزرا نے کراچی کا دورہ کیاوفاقی وشیر شبلی فراز نے سندھ ھکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بنڈل آئی لینڈ سندھ اور کراچی کے عوام کیلئے ہے اس سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ، کراچی کے عوام نے ماضی کی پارٹیوں سے تنگ آ کر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا تاہم صوبائی حکومت اس میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا اقتصادی مرکز اور سرکا تاج ہے، ماضی کی حکومتوں نے سٹیل ملز سمیت ملکی اداروں کو سیاسی بھرتیوں سے تباہ کیا، سندھ میں اب بھی وہ لوگ کلیدی عہدوں پر فائز ہیں جو کرپشن کیسز میں سزا یافتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ سے ثابت ہوا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ناجائز جائیدادیں بنائیں، ایسے لوگ جو چوری کا اعتراف کر چکے ہوں وہ اب دوبارہ برسر اقتدار آنے کے مستحق نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چین سے ملنے والی سائینو فا ر م ویکسین کی پانچ لاکھ ڈوز میں سے سندھ حکومت کو 82 ہزار 359 ڈو زز ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ نے اپنے وسائل سے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ کہ وزیر اعلی سندھ نے علیحدہ سے معقول فنڈز مختص کیے ہیںتا کہ صوبائی حکومت خود بھی ویکسین کی خریداری کر سکے۔

تازہ ترین
تازہ ترین