پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ میں تو راجہ رینٹل ہوں مگر آپ کیا ہو، جھوٹے اور مکار لوگ۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی وزراء پر کرارے جوابی وار کیے۔
راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ راجہ رینٹل ہیں مگر حکومتی ارکان کون ہیں؟، جھوٹے اور مکار لوگ، جو لوٹا ہے وہ بات کرنے کے قابل ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے تسلیم کیا کہ ترمیم کے نمبرز نہیں صرف اپوزیشن کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جیب میں نہیں دھیلا کردی میلا میلا۔ حکومتی ارکان آئینی ترمیم اس لیے نہیں چاہتے کہ انہوں نے ایڈوانس پیسے پکڑ لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فارغ ہوگئے ہیں، یہ عوام میں جائیں تو وہ ان کا تیا پانچا کردیں۔