• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LDA نے لاہور کا بیڑہ غرق کردیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی رپورٹ طلب

لاہور (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان ایل ڈی اے کی کارکردگی پر برہم ہوگئے اور ریمارکس دیئے کہ ایل ڈی اے نے لاہور کا بیڑہ غرق کردیا ، عدالت نے لاہور کے چاروں کونوں پر پچاس، پچاس ایکڑ پر قبرستان بنانے کا حکم دیدیا اور کہا کہ میانی صاحب قبرستان کی زمین ایک ہندو نے دی اور آج بھی اس سے فائدہ اُٹھایا جا رہا ہے،عدالت نے10 فروری کو گرین ایریاز پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم کرنے اور ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین