• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 22 لاکھ 94 ہزار سے متجاوز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 54 لاکھ 36 ہزار 36 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 94 ہزار 862 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 65 ہزار 326 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 750 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 71 لاکھ 31 ہزار 243 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 66 ہزار 988 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 72 لاکھ 73 ہزار 890 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 75 ہزار 273 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 159 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 70 لاکھ 31 ہزار 629 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 862 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 3 ہزار 533 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 28 ہزار 883 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 93 لاکھ 97 ہزار 769 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 75 ہزار 205 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 17 ہزار 918 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 250 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 38 لاکھ 92 ہزار 459 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 77 ہزار 952 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 32 لاکھ 74 ہزار 608 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 60 ہزار 802 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 29 لاکھ 43 ہزار 349 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 90 ہزار 241 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 25 لاکھ 97 ہزار 446 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 467 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 8 ہزار 988 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 60 ہزار 885 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 65 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 389 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار 248 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 669 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 302 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 53 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 684 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 886 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 842 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 20 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 81 لاکھ 22 ہزار 447 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 454 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 7 ہزار 502 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین