امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ عمران خان نے کہا تھا وہ کشمیر کے سفیر بنیں گے، اب اسے ہاتھ سے نکلتے دیکھ رہے ہیں، صرف 5 فروری کو جلسہ کرتے ہیں پھر سال بھر خاموشی ہو جاتی ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے لیڈر کپتان نے کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کو مایوس کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ کشمیراس وقت ایک آتش فشاں ہے جو پوری دنیا اور خطے کیلئے ایٹم بم ثابت ہو سکتا ہے،اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر تنظیموں کا فرض ہے دنیاکو تباہی سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ لوگ ایک نیلسن منڈیلا کو جانتے ہیں مگر کشمیر میں ہزاروں نیلسن منڈیلا قید ہیں، ایک سال سے 75 سال کے بوڑھے تک کشمیر میں شہید ہوئے، 18 ہزار سے زائد نوجوان آج بھی جیلوں میں قید ہیں ، 73 سال کے بعد بھی کشمیر آج پاکستانیوں کی طرف دیکھ رہا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ کسی بھی پاکستانی حکومت نے کشمیر کے ساتھ وفاداری نہیں کی،کشمیر میں قتل عام ہو رہا تھا اور لاہور میں مودی کا استقبال کیا گیا، بدقسمتی سے ہماری حکومتیں مودی اور واجپائی کا ساتھ دیتی رہیں۔