نواب شاہ( محمد انور شیخ: بیورورپورٹ) پولیس کا پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان محمد ڈاھری کے بنگلے پر چھاپہ ، بنگلےکی تلاشی لی گئی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ،انچار ج سی آئی اے مبین احمد پرھیار نے میڈیا کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کچے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان محمد ڈاھری کے خلاف کنداہ تھانے میں کچے کی زمین پر قبضے کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی انچارج سی آئی اے مبین پرھیار نے بتایا سپریم کورٹ کے احکامات پر کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کرانے کی مہم جاری ہے اور کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کراکر زمین محکمہ جنگلات کے حوالے کی جائے گی واضع رہے کہ فاریسٹ حکام کے مطابق بے نظیر آباد ڈویژن میں چھتیس ہزار ایکڑ زمین پر بااثر افراد کے قبضے ہیں۔