حافظ آباد پولیس نے خواجہ سرا کو اغواء کرکے زیادتی کانشانہ بنانے والے 4 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ونگے کا رہائشی خواجہ سرا نہر قلعہ رامکور کے قریب کھڑا تھا جہاں سے اسے 4 افراد اسلحہ کے زور پر ایک گاڑی میں ڈال کر اغواء کرکے اجنیانوالہ لے گئے۔
ملزمان نے خواجہ سرا کو ایک کمرہ میں بند کردیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے زخمی کر دیا۔
پولیس تھانہ صدر نے متاثرہ خواجہ سرا کی مدعیت میں 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی دوملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔