• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے سکھر پہنچ گیا

سکھر(بیورو رپورٹ) بہاولپور کے علاقے اُچ شریف کا رہائشی پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے سکھر پہنچ گیا، جہاں مذکورہ جوڑے  شمائلہ اور بشیر احمد نے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں تحفظ کے لئے آئینی درخواست دائر کی ہے، بعد ازاں شادی شدہ جوڑے نے  بتایا کہ ان دونوں نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے ، نوجوان بشیر احمد نے الزام عائد کیا کہ شادی کے بعد لڑکی کے ورثاء ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں، میرے گھر اور زرعی زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے، میرے گھر والوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، ہماری جان کو خطرہ ہے، تحفظ کے لئے سکھر آئے ہیں جہاں ہم نے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ 
تازہ ترین