• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال، دفاتر کی تالا بندی

سکھر(بیو رورپورٹ)آل سندھ ایری گیشن ٹریڈ یونینز فیڈریشن سندھ کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے 11ویں روز بھی دفاتر کی تالا بندی کر کے قلم چھوڑ ہڑتال کی ، سکھر بیراج سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سکھر بیراج آبپاشی دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا، مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں اور محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری کے خلاف نعرے باز ی کررہے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر عبدالرحیم بھارو، گل محمد میرانی سمیت دیگر نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو 11روز گذر چکے ہیں، سندھ بھر میں ملازمین سراپا احتجاج ہیں، گدو بیراج، سکھر بیراج، کوٹری بیراج سمیت شاخوں اور کینالوں کی ریگولیٹری کی ناپ بند کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود سیکریٹری ایری گیشن اپنی ضد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیراج کالونی سکھر میں نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔جب تک محکمہ آبپاشی میں کرپٹ افسران وملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی، دھرنا جاری رہے گا۔
تازہ ترین