• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قانونی میگزین کیلئے پہلی بار مسلم صدر کی تقرری

امریکا کے قانونی میگزین ’دی ہارورڈ لاء رویو‘  کی 134 سالہ تاریخ میں پہلی بارصدر کے عہدے کیلئے کسی مسلمان کی تقریری کردی گئی ہے۔

’دی ہارورڈ لاء رویو‘ کے لیے امریکی شہر لاس اینجلس میں پیدا ہونے والے مصری نژاد امریکی قانون دان کو امریکا کے معروف ترین قانون کے میگزین کے لیے صدر منتخب کیا گیا ہے۔


صدر منتخب ہونے والے ہارورڈ یونیورسٹی کے طالب علم 26 سالہ حسن شاہوے کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کا منتخب ہونا قانون کے شعبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا انتخاب قانون کی تعلیم میں تنوع پیدا کرنے سمیت قانونی تعلیم کے دیگر پہلوؤں کو آسانی سے سمجھنے کا سبب بنے گا۔

تازہ ترین